Gilgit Life
Gilgit Life is a digital media platform aiming to highlight the amazing beauty, education, culture, music, climate crisis, environment and issues of masses across the northern region of Pakistan.
06/09/2026
چلاس، گینی جنگل میں درختوں کی بے دریغ کٹائی، مافیا سرگرم۔
چلاس: گینی جنگل میں درختوں کی مبینہ بے دریغ اور غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں ماحولیاتی توازن متاثر ہونے کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی افراد نے متعلقہ حکام کی مبینہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگلات کی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنگلاتی مافیا کی جانب سے گینی جنگل میں اب تک درجنوں درخت کاٹے جاچکے ہیں، جنہیں ٹریکٹرز کے ذریعے چلاس منتقل کرنے کے بعد مبینہ طور پر ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ جاری رہنے سے جنگلات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
گینی کے عوام کا کہنا ہے کہ جنگلات علاقے کے ماحولیاتی نظام، پانی کے ذخائر اور موسمیاتی توازن کے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، تاہم غیر قانونی کٹائی کے باعث جنگلات کا رقبہ تیزی سے متاثر ہو رہا ہے۔
عوام نے حکومت اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام بالخصوص سیکریٹری جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ گینی جنگل میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا فوری نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور جنگلات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔
مقامی آبادی نے گینی جنگل کے تحفظ کے لئے تعینات محکمہ جنگلات کی 10 بلین سونامی منصوبے کے ملازمین کو جنگلات کی کٹائی میں ملوث قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر برطرف کر کے نئے ملازمین بھرتی کرنے اور غیر قانونی کٹائی کی روک تھام کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ جنگلاتی مافیا کی سرگرمیوں کا مستقل بنیادوں پر سدباب کیا جاسکے۔
21/06/2026
گلگت :
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق مشیر عبدالحمید خان مرحوم کے انتقال پر ان کے بڑے بھائی ڈی آئی جی محمد حنیف خان اور بھتیجے میجر (ر) فہد حنیف سے مختلف شخصیات اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔
عبدالحمید خان گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
19/06/2026
الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پہلا اجلاس اتوار کی شام 4 بجے طلب کر لیا گیا۔
گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں سے منتخب ارکان کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
عام نشستوں پر پیپلزپارٹی نے 9 نشستیں جیت کر سبقت حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن 6 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے 2، مجلس وحدت المسلمین کے 1 اور ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی سے کلثوم مہدی، سعدیہ دانش اور ثوبیہ جبین، مسلم لیگ ن سے ساجدہ بیگم اور جینیفر بہادر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی سے دلشاد بانو رکن اسمبلی منتخب ہوئیں۔ ٹیکنوکریٹ نشستوں پر پیپلزپارٹی سے محمد شریف، مسلم لیگ ن سے صاحب خان اور استحکام پاکستان پارٹی سے محمد علی کامیاب قرار پائے۔
دریں اثنا گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس اتوار کی شام 4 بجے طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی گورنر نے منظوری دے دی ہے۔
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
15100
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Life posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.