GB Alert گلگت بلتستان الرٹ
گلگت: نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج، بسین گلگت میں طلبہ و طالبات کی شاندار تعلیمی، ہم نصابی اور غیر نصابی کارکردگی کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پروقار تقسیمِ انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور محکمہ ہائر ایجوکیشن سے وابستہ معزز شخصیات، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق تھے، جبکہ ڈائریکٹر کالجز محمد عالم، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد بلال اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے دوران تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 26 طلبہ و طالبات کو شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ جماعت دہم کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز خانم حبیب دختر حبیب الرحمن اور مصعب بن عمیر ولد محمد ایوب کو ان کی شاندار تعلیمی کامیابی کے اعتراف میں لیپ ٹاپس سے نوازا گیا۔ اساتذہ کی محنت اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ اسی طرح بہترین کارکردگی اور ادارے کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں کوچ عدنان عالم کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے نیو بیکن کے طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج بسین اپنے بھرپور پوٹینشل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے قابلِ قدر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نیو بیکن آئندہ بھی اپنی تعلیمی روایات، معیار اور کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھے گا۔
ڈائریکٹر کالجز محمد عالم نے نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کوالٹی ایجوکیشن کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں فرسودہ اور روایتی نظامِ تعلیم سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ طلبہ کو صرف کتابی اور رٹہ پر مبنی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے تخلیقی، عملی اور سکل بیسڈ ایجوکیشن کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور عملی مہارتوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔
ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد بلال نے اپنے خطاب میں استاد اور شاگرد کے مقام، تعلق اور ذمہ داریوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ استاد معاشرے کی تعمیر اور نئی نسل کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، جبکہ شاگرد کی کامیابی میں استاد کی رہنمائی، والدین کی تربیت اور خود طالب علم کی محنت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو اپنے اساتذہ کا احترام کرنے، ان کی رہنمائی سے فائدہ اٹھانے اور تعلیم کے ساتھ اخلاق، نظم و ضبط اور ذمہ داری کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کی تلقین کی۔
تقریب کے اختتام پر پرنسپل نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج محمد نعیم نے مہمانِ خصوصی، تمام معزز مہمانانِ گرامی، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی صرف کسی ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ اساتذہ، والدین، ادارے کی انتظامیہ اور طلبہ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے معزز مہمانوں کی شرکت اور حوصلہ افزائی کو ادارے کے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نیو بیکن میں معیاری تعلیم، جدید تدریسی طریقوں، تخلیقی صلاحیتوں، عملی مہارتوں اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے کاوشیں مزید جاری رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج بسین گلگت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بورڈ کے امتحانات میں مسلسل نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ مسلسل کامیابی ادارے کے تعلیمی معیار، محنتی اور قابل اساتذہ، مؤثر انتظامی نظام، والدین کے تعاون اور طلبہ و طالبات کی انتھک محنت کا عملی ثبوت ہے۔
نیو بیکن میں طلبہ کو صرف نصابی تعلیم تک محدود رکھنے کے بجائے تخلیقی سوچ، جدید ٹیکنالوجی، عملی مہارت، تحقیق، کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں اور شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ادارے کی مسلسل تعلیمی کامیابیاں اس امر کی عکاسی کرتی ہیں کہ نیو بیکن پبلک ہائر سیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی علمی و عملی تربیت کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور کوچ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ شرکاء نے نیو بیکن کی تعلیمی کامیابیوں اور مستقبل کے لیے ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔
26/09/2026

30/08/2026
اگرچہ نیا معاہدہ باضابطہ طور پر روایتی فوجی تعاون کے دائرے میں آتا ہے، تاہم اس کے وقت نے بعض سوالات بھی اٹھائے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی ’مکہ معاہدے‘ پر دستخط کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد سامنے آیا ہے۔
مکمل پڑھیے: https://bbc.in/4yaMoWa
“جب سیلاب گھروں کی دہلیز پار کر جائے تو انسان صرف مدد کا منتظر رہ جاتا ہے… نیپال کے یہ مناظر دل دہلا دینے والے ہیں۔ 💔🌊
اللہ پاک تمام متاثرین کی حفاظت فرمائے، ان کی مشکلات آسان کرے، ان کے گھروں کو دوبارہ آباد فرمائے اور انہیں اس آزمائش سے جلد نجات عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️”
29/08/2026
سیلابی ریلے میں گھرے گھر کی بالکونی میں پھنسے افراد کا کیا بنا؟
تحریر: https://bbc.in/3SBPjIo
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Gilgit
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when GB Alert گلگت بلتستان الرٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.