Gilgit Talk

Gilgit Talk

Share

Photos from Gilgit Talk's post 28/10/2026

انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان، ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے چینی وفد کی سیف سٹی گلگت میں ملاقات

گلگت: انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خاں ( پی ایس پی) سے تاشقرغان کی چینی وفد نے سیف سٹی گلگت میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آئی جی پی گلگت بلتستان نے وفد کو سیف سٹی منصوبے کے نظام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سیکیورٹی نگرانی کے مؤثر طریقۂ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفد کو سیف سٹی کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کی نگرانی جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار کو بہتر بنانے میں جدید ٹیکنالوجی کے کردار سے اگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر چینی وفد نے سیف سٹی کے نظام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور امن و امان برقرار رکھنے میں اس کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل اف پولیس گلگت بلتستان نے مسٹر وانگ ژونگ، نائب سیکٹری کمیٹی برائے امور جماعت تاشقرغان چائینہ کو یادگاری شیلڈ پیش کیا۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

28/10/2026

سینئر صحافی و سابق چیئرمین سینسر شپ بورڑ ابصار عالم نے کہا ہے گلگت بلتستان کی حکومت کو حکومت چلانے کا کوئی تجربہ نہیں انہوں نے وزیر اعلی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ناتجربہ کار اور کابینہ ارکین کو نا لائق قرار دیا۔ ابصار عالم نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف وہاں کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔

23/10/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین'کاروبار میں آسانی اور ریگولیٹری اصلاحات' سے متعلق وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ہماہنگی کمیٹی سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ اس کمیٹی کے سربراہ (کنوینر) مشیرِ وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ہیں، جبکہ دیگر ارکان میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، ڈی جی SIFC اور سیکرٹری SIFC شامل ہیں

23/10/2026

اہم عوامی اطلاع — بلدیاتی انتخابات، میونسپل کارپوریشن گلگت

میونسپل کارپوریشن گلگت کے دائرۂ اختیار میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر جناب عرفان علی قنبری صاحب کی جانب سے عوامی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق امیدواران اپنے کاغذاتِ نامزدگی 26 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2026ء تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔

انتخابی شیڈول کی اہم تاریخیں:

- کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ: 26 تا 29 اکتوبر 2026ء
- امیدواران کے ناموں کی اشاعت: 30 اکتوبر 2026ء
- اپیلوں پر فیصلے: 5 تا 10 نومبر 2026ء
- انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست کی اشاعت: 13 نومبر 2026ء
- یومِ پولنگ: 5 دسمبر 2026ء

کاغذاتِ نامزدگی تحصیل ہیڈکوارٹر گلگت کے دفتر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

تمام اہل امیدواران سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخوں، انتخابی ضوابط اور قانونی تقاضوں کی پابندی یقینی بنائیں۔

منجانب: دفتر ریٹرننگ آفیسر، میونسپل کارپوریشن گلگت

23/10/2026

ہسپر روڈ کی تباہ حالی، عوام سڑکوں پر اور منتخب نمائندے کہاں ہیں؟

ہسپر روڈ پر دو بلڈوزر موجود ہونے کے باوجود پی ڈبلیو ڈی نگر کی جانب سے کام نہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے۔ آج ہسپر چوک موسگ کے مقام پر ٹریکٹر کی ٹرالی سڑک سے نیچے جا گری۔ الحمدللہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا متعلقہ حکام کسی بڑے سانحے کا انتظار کر رہے ہیں؟

دوسری جانب، حلقے کے منتخب نمائندے سکردو اور غذر میں شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، جبکہ ہسپر کے عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ کیا عوام کے مسائل اور ان کی مشکلات منتخب نمائندوں کی ترجیحات میں شامل نہیں؟

نگر سیکشن میں متعدد سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔ مشینری موجود ہونے کے باوجود کام نہ ہونا، متعلقہ افسران کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔

مزید یہ کہ ہسپر کے لیے باقاعدہ بلڈوزر ڈرائیور تعینات کیا جائے۔ ایک رضاکار ڈرائیور گزشتہ ایک سال سے بلا معاوضہ خدمات انجام دے رہا ہے، لیکن اسے تاحال معاوضہ نہیں ملا۔ اس کے حقوق کا معاملہ فوری حل کیا جائے۔

✊ ہسپر کے عوام کے مطالبات:

- ہسپر روڈ پر فوری کام شروع کیا جائے۔
- باقاعدہ اور مستقل بلڈوزر ڈرائیور تعینات کیا جائے۔
- رضاکار ڈرائیور کے ایک سال کے معاوضے کا معاملہ حل کیا جائے۔
- پی ڈبلیو ڈی نگر کی کارکردگی اور مشینری کی عدم فعالیت کی تحقیقات کی جائیں۔
- منتخب نمائندے فوری طور پر ہسپر پہنچ کر عوام کے مسائل حل کروائیں۔

آخر کب تک ہسپر کے عوام نظرانداز ہوتے رہیں گے؟

عوام کو نمائندوں سے صرف انتخابی وعدے نہیں، بلکہ مشکل وقت میں عملی اقدامات اور جواب دہی چاہیے۔

شرم آنی چاہیے اس نظام پر، جہاں عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے سڑکیں بند کرنے پر مجبور ہوں اور ان کی آواز سننے والا کوئی نہ ہو!

Address

Gilgit
15006

Other News & Media Websites in Gilgit

Show All
Inhasaar Digital Inhasaar Digital
Gilgit, 15100

The Voice of the People. Daily Inhasaar GB is a renowned and widely respected newspaper in Gilgit-Baltistan,

Food Department District Gilgit Food Department District Gilgit
Jutiyal Gilgit
Gilgit

food department

PML- N Gilgit Baltistan PML- N Gilgit Baltistan
Ghizer
Gilgit

. . . . . . . . . . . WELLCOM. . . . . . . . . . .. Pmln social Media Team Gilgit Baltistan

Voice of Ponial Voice of Ponial
Gilgit

Voice of Ponial is a social page that promotes political events, culture, promotions, infrastructure and Natural beauty of Gilgit Baltistan

Al Markaz GB Al Markaz GB
Al Markaz GB
Gilgit

المركز GB مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا آفیشل سوشل میڈیا چینل ہے، جو معتبر دینی و تنظیمی سرپرستی میں منظم انداز سے چلایا جا رہا ہے۔ تمام مومنین سے گزارش ہے کہ وہ اس پیج کو فالو کر...

Startup Gilgit Baltistan Startup Gilgit Baltistan
Gilgit City
Gilgit, 15201

Welcome to Startup Gilgit Baltistan, the Leading Startup, Teach and General News Platform.

Worshigum ورشیگوم Worshigum ورشیگوم
Yasin, Ghizer, Gilgit Baltistan
Gilgit, 15310

WELCOME TO GILGIT BALTISTAN AND CHITRAL DIGITALLY.

Times of Gilgit Baltistan Times of Gilgit Baltistan
Gilgit
Gilgit

Latest news, breaking stories, and updates from Gilgit-Baltistan ---- delivered with accuracy and integrity.

PWD WEB TV PWD WEB TV
Works Secretaries Khazana Road
Gilgit, 05811

Islamabad Pakistan - I P Islamabad Pakistan - I P
Gilgit

This page the real face of Northern Pakistan with authentic news, promotion of tourism in Northern

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Talk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Gilgit.