Hum Gb
15/10/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کاشف عباس اور عباس علی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
10/10/2026
ڈنڈا پور گندہ پور عرف بھگوڑا ۔
07/10/2026
ریاست نگر کا یومِ آزادی — عظمتِ رفتہ کی یاد
یکم نومبر کو ریاست نگر اور گلگت بلتستان کے تعلق پر جناب ڈپٹی کمشنر اور تمام اداروں کی اعلیٰ قیادت نے خصوصی میٹنگ منعقد کی۔ یہ نہایت خوش آئند اور مسرت بخش لمحہ ہے کہ بالآخر اس حقیقت پر غور کیا جا رہا ہے کہ گلگت بلتستان کی جنگِ آزادی کے اصل ہیروز ریاست نگر ہی کے فرزند تھے۔
ہمارے ہیروز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف نگر کو بلکہ پورے گلگت بلتستان کو پاکستان کے ساتھ الحاق کی راہ دکھائی۔ یہ قربانی ہر گھر، ہر خاندان کی داستان ہے۔ مگر افسوس کہ آج تک اس دن کو ہمارے ضلع میں شایانِ شان طریقے سے منانے کا اہتمام نہیں کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر صاحب کی نیک نیتی اور نگر سے حقیقی محبت کی علامت ہے کہ اس بار یہ دن کسی عظیم سیاحتی مقام — ہوپر یا راکاپوشی — پر اجتماعی طور پر منایا جائے گا۔ اس تقریب میں سرکار کے اعلیٰ عہدیداران اور فوجی قیادت کی شرکت نگر کے عوام کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔
یہ دن نہ صرف ہمارے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو یہ باور کرانے کا لمحہ بھی ہے کہ آزادی کی قیمت قربانی ہے۔ ان شاء اللہ، ریاست نگر اپنی عظمت کو دوبارہ زندہ کرے گا اور دنیا کو دکھائے گا کہ قربانی اور وفا کی سرزمین آج بھی زندہ ہے۔
اس دن کی جھلکیاں یوں ہونگیں
سونا اور نقدی رقم جو قائداعظم کو پیش کی گئ رسید کی نمائش
الحاق شدہ دستاویز کی نمائش
ھیرو بابر خان کی خدمات
گھنسارا سنگھ کے قید کے دن ضبط شدہ اشیا کی نمائش
زخمی دل دھن کی نمائش
روشن روشن پاکستان کی نمائش۔ تمام ھیروز کی تصویروں کی نمائش
06/10/2026
🌸 گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جعفرآباد میں ٹیچرز ڈے کی خوبصورت تقریب 🌸
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جعفرآباد میں ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ایک پُروقار اور یادگار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترم DDO صاحب نے بطور Chief Guest خصوصی شرکت فرمائی۔
تقریب کے دوران محترم DDO صاحب نے معزز مہمانوں، طلبہ و طالبات اور والدین کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں بچوں اور والدین سے مختلف سوالات کیے گئے اور سکول کو درپیش مختلف مسائل و امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر والدین اور اساتذہ نے بھی اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔
آخر میں محترم DDO صاحب نے تمام Parents اور Teachers کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات سمیت Teacher Miss Kiran کو بھی نقد Cash Prize سے نوازا، جو ان کی محنت اور خدمات کا اعتراف تھا۔ 🌷
اس خوبصورت موقع پر Government Boys High School کے محترم Sir Nabil صاحب نے بھی خصوصی شرکت فرمائی اور اپنی موجودگی سے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیے۔
🌹
05/10/2026
Imran Khan
لانگ مارچ کے پہلے دن کا اختتام سہیل آفریدی نے عوام کا لہو گرمادیا
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بنوں اور کرک کی سرحد پر واقع ختم نبوت چوک میں شرکاء سے خطاب۔
عمران خان رہائی لانگ مارچ عوام کا سونامی نکل آیا | خیبرپختون خواہ سے اسلام آباد تک آزادی یا شہادت
ایسے دستور کو صبح بے نور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا
Category
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Hum Gb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.