Awaz-e-Layyah

Awaz-e-Layyah

Share

Photos from Awaz-e-Layyah's post 04/10/2026

150 روپے کے لین دین پر تلخ کلامی، نوجوان قتل
خانیوال: 150 روپے کے لین دین پر تلخ کلامی، نوجوان قتل
خانیوال کی بستی ہیبت کوٹ، بلال کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سلمان نامی نوجوان کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان اور حسن نیازی کے درمیان 150 روپے کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں میں صلح ہوگئی۔ مبینہ طور پر حسن نیازی مقتول کے موٹرسائیکل پر سوار ہوا اور راستے میں چاقو کے وار کرکے سلمان کو شدید زخمی کردیا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

04/10/2026

سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مذاکرات کے حوالے ویڈیو بیان جاری کردیا
ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ عمران خان تک رسائی نہ ملنا تھی، ہم تمام مطالبات واپس لینے کو تیار تھے صرف عمران خان سے ملاقات مانگ رہے تھے لیکن حکومت نے انکار کردیا، جب ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہر بات اپنے قائدین سے پوچھتی ہیں تو پی ٹی آئی کو عمران خان سے مشاورت کا حق کیوں نہیں؟ پی ٹی آئی مذاکراتی رکن اسد قیصر

04/10/2026

کسی نے بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا ورنہ راستہ کھولنا کوئی مسئلہ نہیں ہم نے 2 2کلو میٹر والے کنٹینر بھی کھولے ہیں۔ ضلع بھر میں 144 لگا ہوا ہے۔ صوبائی حکومت ہماری ہے یہ افسر ہمارے ماتحت ہیں!! علی امین گنڈا پور

04/10/2026

*🚨یارک ٹول پلازہ کی بندش، سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اپنے قافلے میں شامل تمام کارکنوں سمیت ڈی آئی خان واپس چلے گئے*

*📢علی امین گنڈا پور کا راستے میں لگے کنٹینرز کو ہٹا کر قانون ہاتھ میں لینے سے انکار*

*🔥دفعہ 144 لاگو کیا گیا ہے اور پارٹی پالیسی پر عمل کرکے زبردستی راستے نہیں کھول سکتے، راستوں کی بندش کے حوالے سے وزیراعلی اور متعلقہ افسران سے رابطہ کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور*

04/10/2026

پشاور/اگر ایمرجنسی وغیرہ لگتی ہے تو میں اکیلا ہی پی ٹی آئی کے لیے کافی ہوں. گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

04/10/2026

مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ملک واپسی کا انتظار کر رہی تھی، پیپلزپارٹی اور محسن نقوی بار بار زرداری سے ملنے جا رہے تھے، پھر تحریک انصاف سے مطالبہ کیوں کہ اپنے لیڈر عمران خان سے ملے بغیر فیصلہ کرو؟ اسد عمر کا سوال

Photos from Awaz-e-Layyah's post 04/10/2026

بوگس مقد مات پر ایس ایچ او نارنگ محبوب مصطفیٰ
کے خلاف رپٹ درج
ضلع شیخوپورہ کے سب انسپکٹر اویس گجرTSI نے اپنی غیر موجودگی میں رخصت اتفاقیہ پر جانے کے بعد بوگس مقدمات درج کروانے پر ایس ایچ او نارنگ کے خلاف رپٹ لکھ دی اور ایس ایچ او کے خلاف علاقہ مجسٹریٹ کے پیش ہو کر زیر دفعہ 200 ض ف استغاثہ بھی دائر کر دیا۔

04/10/2026

مذاکرات دوبارہ شروع کریں، کوئی نہ کوئی راستہ نکالیں، یہ تاثر نہ دیں کہ سیاستدان ناکام ہوگئے، اگر دونوں فریقین آج دوبارہ مذاکرات کیلئے بیٹھیں تو اب بھی کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خود مذاکرات کا حصہ بننا چاہیئے، حامد میر کا مشورہ

Photos from Awaz-e-Layyah's post 04/10/2026

ڈاکٹر اشفاق کی ریٹائرمنٹ، خدمتِ خلق کے درخشاں باب کا اختتام

فتح پور: ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور کے سینئر سرجن ڈاکٹر اشفاق طویل اور شاندار طبی خدمات کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ ڈاکٹر اشفاق نے دورانِ ملازمت ہزاروں مریضوں کا علاج کیا اور پیچیدہ نوعیت کے متعدد آپریشنز کامیابی سے انجام دے کر مریضوں اور اہلِ علاقہ کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔

ڈاکٹر اشفاق کی رخصتی کے موقع پر ہسپتال میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ساتھی ڈاکٹرز، طبی عملے اور دیگر افراد نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اشفاق کی پیشہ ورانہ مہارت، خوش اخلاقی اور مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر یاسر نے اپنے سینئر ڈاکٹر اشفاق سے محبت اور احترام کا منفرد اظہار کرتے ہوئے خود گاڑی چلا کر انہیں ان کی منزل تک پہنچایا۔ یہ منظر ڈاکٹر اشفاق کے ساتھیوں اور عزیزوں کے لیے جذباتی اور یادگار لمحہ بن گیا۔

ہسپتال انتظامیہ اور ساتھیوں نے ڈاکٹر اشفاق کی طویل اور بے لوث خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے صحت، سلامتی اور خوشگوار زندگی کی دعائیں دیں۔

04/10/2026

سہیل آفریدی کے مطالبات کے جواب میں محسن نقوی نے حکومتی ڈرافٹ شیئر کردیا
خیبرپختونخوا حکومت ایک تحریری معاہدے پر دستخط کرنے اور عمل درآمد کا منصوبہ جمع کرانے پر رضامند ہوگئی تھی، لیکن مذاکرات کے حتمی مرحلے کے دوران وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی، وزیرداخلہ کا دعویٰ

Website

Address

Mianwali/Muzaffargarh Road
Layyah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz-e-Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Layyah.